وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کر کے چین کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔