• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپئن شپ، کیپٹن عرفان اصغر نے جیت لی

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

گروپ کیپٹن عرفان اصغر نے ایشین ماسٹرز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

50 سے 54 کے ایج گروپ کے فائنل میں عرفان اصغر نے کورین پلیئر کو شکست دی۔

ٹاپ سیڈ عرفان اصغر نے سیکنڈ سیڈ کوریا کے ریان ہو کوو کو تین صفر سے ہرایا۔

عرفان اصغر کی کامیابی کا اسکور گیارہ چھ، گیارہ چار اور چودہ بارہ رہا۔

واضح رہے کہ عرفان اصغر اس وقت پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید