کہاں کوئی جو روکے یہ تماشا
تسلسل سے دھماکے ہو رہے ہیں
بھری دنیا کو اندازہ نہیں کیا
مظالم کس بلا کے ہو رہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سوات کے علاقے بحرین سے تعلق رکھنے والے مریض نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 14.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس جنوری میں ایک لاکھ 91 ہزار 33 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کراچی کے ضلع ایسٹ اور ضلع کورنگی کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم پولیس پر فائرنگ، ڈکیتی، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ جہاز میں ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا، امریکی فوج نے جہاز Majestic X کی تلاشی لی، کارروائی بحرِ ہند میں انڈو پیسفک کمان نے کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر حسنات کو ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
حلقہ بندیوں پر 26 مئی تا 23 جون تک اعتراضات جمع کروائے جا سکیں گے، اعتراضات پر فیصلے 22 جولائی 2026 تک مکمل کیے جائیں گے، حتمی حلقہ بندی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
پاکستان ریلویز کا فریٹ آمدنی کا ہدف پورا نہ ہوسکا، ریلویز نے رواں مالی سال میں فریٹ آمدن کا ہدف 28 ارب 49 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔
ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے 3 ایل این جی کارگوز کیلئے بڈز طلب کرلیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون کی پیشگی تیاری اور ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
زیادہ مقدار میں زہریلی گیس، مشکل زیرِ زمین حالات کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، تکنیکی خرابی کے باعث گیس پیداوار معطل ہو گئی تھی: او جی ڈی سی ایل
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے انتخابی قانون کے تحت 2 نظام اپنائے گئے ہیں
راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔