• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی، 1000 سال پرانی درگاہ مسجد شہید

احمدآباد (اے پی پی)بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں ایک ہزار سال پرانی درگاہ، مسجد کو شہید اور قبرستان کو مسمار کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کے بعد کی گئی جس میں عدالت نے کہا تھا کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی قسم کی انہدامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔گجرات کے ضلع گر سومناتھ میں حکام نے 28ستمبر کو ایک ہزار سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کو انسداد تجاوزات مہم کے حصے کے طور پر مسمار کر دیا۔یہ حاجی منگرولی شاہ کا آستانہ تھا جو حضرت مائی پوری مسجد کے قریب واقع تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید