• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان(جنگ نیوز)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

 پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے جن سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت قادر بخش دشتی، دلوش دشتی اور نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے کلاشنکوفیں، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید