• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، پولیس وین پر ملزمان کی فائرنگ، زیرحراست ملزم ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قصور میں پھولنگر کے علاقے میں پولیس وین پر ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست 2 ملزمان اور 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

اس موقع پر زیر حراست ایک ملزم سرکاری رائفل چھین کر فرار ہو گیا، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے علاقے میرپورخاص میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں معاملے سے متعلق انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیکر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید