صوبۂ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں واقع شہباز شریف چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت کے نتیجے میں ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے معمولی تلخ کلامی پر آکسیجن اتار دی، جس سے بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
بچے کے والد نے تھانہ صدر شیخوپورہ میں قتل کے مقدمے کی درخواست دے دی۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو تمام دستیاب سہولتیں فراہم کی گئیں مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔