نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبےکی تکمیل کا مطالبہ کر دیا۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کا بوجھ 50 فیصد کم کرے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت غیر انسانی سلوک بند کرے تو تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ حکومت گندم اسکینڈل کے کرداروں کو تحفظ دے کر زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کو ملنے والے محصولات کے برابر سرکاری ادارے کرپشن کا مال بنا لیتے ہیں۔