لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نےجماعت آزاد کشمیر کے پچاسویں سالانہ اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیر و فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،مودی نہام نہاد انتخابات کو حق خودارادیت کا نعم البدل قرارنہیں دےسکتے،25کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارے اوپر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام مسلط ہے ہم اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں، اسٹیبلیشمنٹ اپنے مہرے سامنے لاتی ہے، عوام کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔