پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کو نجی ایوارڈ شو کے دوران ساتھی فنکار خوشحال خان کی حاضر دماغی نے حادثے سے بال بال بچا لیا۔
پاکستانی انٹرٹنمینٹ انڈسٹری سے وابستہ ستارے ان دنوں نجی ایوارڈ شو کے سلسلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود ہیں۔
ہفتے کی شب منعقدہ ایوارڈ شو کی تقریب میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے، لیکن اسی دوران اداکارہ دنانیر مبین ریڈ کارپٹ پر انٹری دیتے ہوئے لڑکھڑا گئیں۔
پاوری گرل نے جوں ہی ریڈ کارپٹ پر انٹری دی تو چاروں طرف سے کیمرے کی آنکھ صرف انہی کی عکس بند کر رہی تھی کہ اچانک اداکارہ توازن پر قابو نہ رکھ سکیں اور ڈگمگا گئیں۔
اداکارہ کا لڑکھڑانا تھا کہ عقب میں موجود اداکار خوشحال خان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور فوراً اداکارہ کو بچانے پہنچ گئے۔
مذکورہ مناظر وہاں موجود کیمروں میں ویڈیو کی صورت محفوظ ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
وائرل ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں خوشحال خان کی پھرتی کی تعریف کی، وہیں دنانیر اور خوشحال کی اس آن اسکرین جوڑی کو بھی خوب سراہا۔
بعض صارفین نے اسے فلمی سین قرار دیا تو کسی نے خوشحال کو دنانیر کا ہیرو بنا دیا۔
بعض صارفین کے مطابق ان کی آن اسکرین جوڑی اتنی اچھی ہے اس لیے انہیں حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لینی چاہیے۔