• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر شخص نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار ہزاروں ڈالر میں خرید کر توڑ دیا


معروف امریکی گلوکارہ و گیت نگار ٹیلر سوئفٹ موسیقی کی دنیا میں اپنے بہت زیادہ اور انتہائی چاہنے والے پرستاروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر فن موسیقی کے حوالے سے ان کے اثرات سے انکار بھی ناقابل تردید ہے۔

تاہم جہاں بہت زیادہ چاہنے والے ہیں وہیں مخالفین بھی موجود ہیں جو کہ توجہ حاصل کرنے کے لیے اشتعال انگیزی کرتے ہیں۔ 

اسی حوالے سے ایک حیران کرنے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر شخص انتہائی نامناسب انداز میں ٹیلر سوئفٹ کے دستخط شدہ گٹار کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔ اسکی اس حرکت پر ویڈیو دیکھنے والے گلوکارہ کے پرستار اور تمام نیٹ صارفین حیران رہ گئے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کے سائن شدہ گٹار کو جو کہ اس نے ایک نیلام سے 4 ہزار ڈالرز دیکر حاصل کیا تھا اسے ایک ہتھوڑے سے توڑ رہا ہے، اس شخص کے اس اقدام سے ٹیلر سوئفٹ کی شخصی اثرو رسوخ پر مزید بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید