• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بے قاعدگیاں، گنگا رام کے 4 سابق MSسمیت 9 ملازمین کیخلاف انکوائری

لاہور(جنرل رپورٹر)مبینہ بے قاعدگیوں کے الزام میں گنگا رام ہسپتال کے 4 سابق ایم ایس صاحبان سمیت 9 ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر احتشام ، ڈاکٹر اطہر ، ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر عامر سلیم،سابق ڈائریکٹر فنانس محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیموئل امانت‘ آڈٹ افسر اسرار الحق ، بجٹ آفیسر اشفاق ، جونیئر کلرک ارسلان کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ۔
لاہور سے مزید