• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کیخلاف محدود کارروائی کی جارہی ہے، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے آگاہ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے خلاف محدود کارروائی کی جارہی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی چاہتے ہیں مگر اسرائیلی فوج کے لبنان میں اسٹریٹیجک مقاصد کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوجیں سرحد کے 5 کلومیٹر شمال کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں، جبکہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے 8 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید