• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: 2 لاپتہ شہریوں کی بازیابی پر درخواستیں نمٹا دی گئیں

سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ سکھر سے لاپتہ علی حسن کی گمشدگی کے کیس میں جے آئی ٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ کچھ معلومات عدالت سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، وہ معلومات پبلک نہیں کرنا چاہتے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جو بتانا چاہتے ہیں وہ تفتیشی افسر کو بتائیں، تفتیشی افسر سماعت کے بعد درخواست گزار سے ملیں اور ان کی بات سنیں۔

عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ سچل سے لاپتہ شہری ممتاز حسین کو سی ٹی ڈی سرگودھا نے گرفتار کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رانی پور سے لاپتہ الطاف حسین کو پولیس نے اہلِ خانہ کے حوالے کیا ہے،  پولیس نے 2 ماہ تک شہری کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔

بعد ازاں شہریوں کی بازیابی پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔

عدالت نے دیگر درخواستوں کی سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید