اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 30 دیہات کے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کر دی۔ جنوبی لبنان کی سرحد کے اندر اسرائیلی فوج نے 500 میٹر کے فاصلے تک مارچ کیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 745 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 767 زخمی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے جنوب میں حملہ کر کے 3 ریڈار یونٹس تبادہ کر دیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللّٰہ کے 700 اہداف کو فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپوں سے نشانہ بنایا، سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے، حملوں میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے بریگیڈیئر جنرل منیر المقدہ کا بیٹا شہید ہوگیا، المقدہ محفوظ رہے۔
حزب اللّٰہ اور لبنانی فوج نے اسرائیلی افواج کے سرحدوں کے اندر داخل ہونے کی تردید کی ہے۔