• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں معاملات خراب ہو سکتے ہیں، بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تشدد بڑھنے کے خدشات ہیں۔

برطانوی میڈیا ے مطابق لبنان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا ہے،

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبرص میں 700 فوجی تعینات ہیں اور برطانوی شہریوں کے لیے کمرشل پروازوں میں سیٹیں بک کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں، جبکہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے 8 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید