• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر ممکنہ حملہ، مشرقِ وسطیٰ میں مزید امریکی جہاز تعینات

مشرق وسطیٰ میں مزید امریکی فوجی اثاثے تعینات --- فائل فوٹو
مشرق وسطیٰ میں مزید امریکی فوجی اثاثے تعینات --- فائل فوٹو

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیشِ نظر امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی اثاثے تعینات کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اثاثوں میں جدید ملٹری جہاز اور ڈرونز شامل ہیں، امریکا اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ 

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اس کی حمایت یافتہ تنطیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، اسرائیل پر کسی بھی حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس نے ایف 16، ایف 15 ای ، اے 10جنگی طیارے بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کی منظوری امریکی محکمۂ دفاع نے فوری طور پر دے دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ایرانی میزائل اور ڈرونز حملے روکنے میں امریکی طیاروں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل کو فضا میں امریکی طیاروں ایف 16 اور ایف 15 ای نے نشانہ بنایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید