• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں موجود 300 پاکستانی مشکلات کا شکار

لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے بعد وہاں مقیم پاکستانی شہری مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں پھنسے بہاولپور کے مزدور کا کہنا ہے کہ 8 دن پہلے جب حملے ہوئے تو خوفناک منظر تھا، یوں لگتا تھا کہ کبھی بھی کوئی بم ہم پر آ گرے گا۔

بیروت میں پاکستانی سفارت خانے نے آگاہ کیا تھا کہ حالات کا کچھ پتا نہیں، پاکستانی شہری کوئی فیصلہ کرلیں، مالی مشکلات کے باعث ہم میں سے اکثریت کےلیے پاکستان واپس جانا ممکن نہ تھا۔

سفارتخانے کے مطابق لبنان میں300 پاکستانی ہیں، دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کو 2 روز پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں سے لبنان سے نکل جائیں۔

قومی خبریں سے مزید