• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم کا نور خان ائیر بیس پر پُرتپاک استقبال کیا۔ 

اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو سلامی دی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ 

وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت سے متعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید