فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ کردیے۔
القسام کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ القسام نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے مشرق میں متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ القسام نے راکٹ لانچرز سے مختلف مقامات پر اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں ٹینکوں کو تباہ ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,689 افراد شہید اور 96,625 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔