• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :لڑائی جھگڑے میں4افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ پھلورہ کے علاقہ موضع خاناوالی میں اسد، اصغرہمراہ 3 افراد نے سابق رنجش پر جماعت حسین کے بھانجے علی کو ڈنڈوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ پنڈی بھاگو میں مشتاق، ارشد، سلیم، فیصل اور طاہر نے ڈنڈں کے وار کرکے واجد علی کو زخمی کردیا۔ تھانہ صدر پسرور کے علاقہ فتح کچہری میں خرم نے حبیب الرحمن کے بھتیجے عاشق الرحمن کو مار کر زخمی کردیا اور تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ میں احسان، ریاض سمیت 10افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے عاصم کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین