لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور نائب امیر میاں اسلم بھی موجو د تھے۔