ملتان میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کردی، ہوٹل میں کھانا کھاکر نکلنے والے میاں بیوی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ چونگی نمر سات کچہری فوڈ پر پیش آیا جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کی جس سے ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔
اس کے بعد ملزمان کچہری چوک سے واپس آئے اور مزید فائرنگ کی جس سے ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلنے والے میاں بیوی محمد عمران اور آمنہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا آٹھ سالہ بیٹا محفوظ رہا۔
میاں بیوی گلگشت کالونی کے رہائشی تھے، پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔