• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ عطاء اللہ ولد فتح محمد کی لاش ملی جسے تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول نوالین کا رہائشی ، آبائی تعلق باجوڑ سے ہے ، جناح اسپتال کے او پی ڈی کمپلیکس کے سامنے واقع پارک سےخاتون کی لاش ملی جسے سر پر وزنی چیز سے تشدد کرکے قتل کیا گیا، تلاش ڈیوائس کی مدد سے صابرہ خاتون زوجہ اعجاز احمد کے نام سے شناخت کی گئی جو گلستان جو ہر کی رہائشی تھی ،پولیس نے لاش کو سرد خانہ منتقل کیا ، قصبہ میانوالی کالونی میں فائرنگ کےنتیجے میں 35سالہ لال خان ہلاک اور 30سالہ عمران ،40سالہ تالو خان اور حبیب اللہ زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہےکہ فائرنگ کا واقع جھگڑے میں پیش آیا،ڈاکس تھانہ کی حدود چیئرمین فشریز آفس کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 30سالہ ولید ملک زخمی ہوگیا ، اورنگی ٹائون ملک چوک نورانی مسجد کے قریب گھر سے 32سالہ اعجاز کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید