• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: گورنمنٹ کالج کی 2 طالبات 2 دن سے لاپتہ

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

سرگودھا میں گورنمنٹ ڈگری کالج چاندنی چوک کی 2 طالبات کے اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

دونوں طالبات 2 دن سے لاپتہ ہیں جس کے بعد اہلخانہ نے اغواء کامقدمہ درج کرا دیا ہے، تھانہ اربن ایریا پولیس نے دونوں طالبات کے گھر والوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن اور محمدی کالونی کی طالبات فیس جمع کرانے کالج گئی تھیں اور واپس نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا کالج انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید