• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد


حکومتِ پنجاب نے لاہور میں 6 دن کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندیوں کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے تحت کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید