• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ


پنجاب حکومت نے ضلع فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ان اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں پر مقدمہ درج کر کے 5 کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج احتجاج کے اعلان کے بعد فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی وجہ سے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد ہے۔

قومی خبریں سے مزید