• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہوں گے۔

کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید