• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون نے گھر میں گھسنے والے 3 ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا


بھارت کے شہر امرتسر میں خاتون نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور ڈاکوؤں کو گھر میں گھسنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر میں 3 ڈاکو ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن خاتون نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنادیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں خاتون کی حاضر دماغی اور جرات کا مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق خاتون اپنے چھت پر کپڑے سکھا رہی تھیں تو انہوں نے دیکھا کہ تین نقاب پوش نوجوان ان کے گھر کے باہر گھوم رہے ہیں۔ اچانک، ایک نقاب پوش دیوار پھلانگ کر مین گیٹ سے اندر آنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس کے بعد خاتون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیچے آئیں اور دروازے کو بند کر دیا جب کہ نقاب پوش نوجوان نے زبردستی اسے کھولنے کی کوشش کی۔

خاتون نے ہمت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازے کو بلاک کیا اور گھر کے دیگر افراد کو خبردار کرنے کےلیے شور مچایا۔ 

اس دوران انہوں نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک صوفہ بھی گھسیٹ کر دروازے کے سامنے رکھ دیا، جس سے ڈاکوؤں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق  کرتے ہوئے اس کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈکیتی کی کوشش کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویڈیو  میں خاتون کی بہادری  اور ہمت کے مظاہرے نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے، جس سے مشکل حالات میں جرات کی اہمیت اجاگر ہورہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید