• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے زمین الاٹمنٹ کیس: سندھ ہائی کورٹ کا بورڈ آف ریونیو کو مکمل سروے پیش کرنے کا حکم


کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے میں 6 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کیے جانے کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے بورڈ آف ریونیو سندھ کو علاقے کا مکمل سروے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرنے پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔ 

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ علاقے میں 58 گوٹھ آباد ہیں،  علاقہ مکینوں کو بے دخل نہ کیا جائے۔ 

جسٹس امجد علی سہتو نے کہا پہلے ہی ایک سے لے کر نو تک ہاؤسنگ اتھارٹیز بنی ہوئی ہیں، وہ تو دسویں پر بھی مطمئن نہیں ہوں گے۔ 

عدالت عالیہ نے علاقہ مکینوں کی بے دخلی کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید