• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

اسپشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو) پولیس نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے فروری میں عوامی کالونی میں دوست کو قتل کیا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ قتل ذاتی رنجش معلوم ہوئی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ کورنگی عوامی کالونی تھانے میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید