حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے لیکن انہوں نے اجازت نہیں لی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، لیکن انہوں نے اجازت نہیں لی، بس ڈی چوک پہنچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج سے ہم نے منع نہیں کیا، ان کا احتجاج صرف انتشار پھیلانا ہے، ان کے لیڈر نہیں آرہے، سوال تو یہ ہے کہ اب احتجاج کیوں یاد آرہا ہے؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے، 2 سے 3 شقوں پر گفتگو جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئینی ترمیم کثرت رائے سے ہو، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی اپنا مسودہ تیار کر رہی ہے۔