• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی


محسن نقوی نے رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی
محسن نقوی نے رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر انہیں اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

قومی خبریں سے مزید