• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے جنرل سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہے۔

قلات میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی دونوں اپوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہے، پارلیمنٹ میں جو چیزیں آتی ہیں ان پر دونوں پارٹیاں مشاورت کرتی ہیں۔

جے یو آئی جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ایک شو پیس ہے، ان سے ملک ٹھیک نہیں چل رہا، معیشت کے بہتر ہونے کے دعوے ہیں مگر مہنگائی برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات بہتری کے بجائے ابتری کی طرف جارہے ہیں، ملکی مسائل کا حل ازسر نو صاف شفاف انتخابات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید