• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہ گزارتے: بیرسٹر سیف


مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کسی پر شیلنگ نہیں کی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، کے پی کے سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہیں گزارتے، آگے جاتے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا قافلہ پرُامن ہے اور ہمارے مقاصد واضح ہیں۔

قومی خبریں سے مزید