عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب سن کر ایک شخص نے تجدیدِ اسلام کی ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ کسی بھی مسلم کو کافر نہیں کہہ سکتے، ہمیں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے پیغام کی جانب لوگوں کو دعوت دیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بیان سن کر تقریب میں شریک ایک شخص نے کلمہ پڑھ کر تجدیدِ اسلام کی، انشاد یوسف نامی شخص کسی بھی مذہب کو نہیں مانتا تھا۔
معروف مبلغ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کسی بھی ملک میں مذہبی عبادت گاہوں پر حملہ نہیں کر سکتے، اسلامی ممالک میں غیر مسلموں کی عبادت گاہیں محفوظ تصور کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو مسلمانوں نے پروان چڑھایا، لیکن بھارت سرکار مسلمانوں پر ظلم کرتی ہے، برطانیہ نے بھارت کو لوٹا اور انہیں بھارتی سرکار تعریف سے نوازتی ہے۔