سکھر(بیورو رپورٹ) محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے سکھر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔