• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے 13 افراد کا زہر دیکر قتل، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیرپور میں کزن سے پسند کی شادی نے ہونے پر زہر دے کر خاندان کے 13 افراد کو قتل کرنے کے کیس میں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس آج دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکا دونوں خاندان والوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ 17 اگست کو پُراسرار طور پر خاندان کے 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی، 4 بچے موقع پر جاں بحق اور 9 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام افراد کی اموات کی وجہ زہر خورانی ثابت ہوئی تھی، مرنے والوں میں ملزمہ کے والدین اور 8 بہن بھائی، لڑکے کا والد اور 2 بھائی شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 13 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید