• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹی نے زہر دیکر پورے خاندان کو قتل کردیا


خیر پور کے قریب زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹی نے زہر دیکر پورے خاندان کو کھانے میں زہر دے کر قتل کیا تھا، ملزمہ اور اس کے دوست نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزمان کا کہنا  ہے کہ  پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔

یاد رہے کہ 17 اگست کو 8 بچوں سمیت 13 افراد کی زہریلا کھانا کھانے سے موت ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید