سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے پر وطن لایا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
وطن واپس آنے والی بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹا آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے ہیں، آپ کی بہت مہربانی یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔
واپس آنے والے شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں، جن حالات میں قید تھے، شکر ہے کہ ہم واپس وطن آئے۔
ایک اور قیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں گھر واپس لائے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی، انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس ایشو کو اٹھایا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں، قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔