• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارت میں قید 14پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا،بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے رابطے ہیں۔ دریں اثناء بھارت میں قید 14 قیدی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید