لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مسرت جمشید سمیت 131 گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔
جج عرفان حیدر نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران مسرت جمشید چیمہ، اویس یونس، احمر بھٹی سمیت 131 گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔
تھانہ مستی گیٹ پولیس نے 27 ملزمان، تھانہ لاری اڈا پولیس نے 57 ملزمان جبکہ تھانہ شفیق آباد پولیس نے 30 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسران نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیں، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔