• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بانیٔ پی ٹی آئی کے یومِ پیدائش کی تقریب

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) فرانس کی جانب سے پیرس میں بانیٔ پی ٹی آئی کے یومِ پیدائش پر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کی طویل عمر اور صحت کے لیے دعا کروائی گئی اور مقررین نے انہیں قائدانہ صلاحیتوں اور جیل میں برداشت کی گئی صعوبتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے بانیٔ پی ٹی آئی کو قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حوصلہ دکھانے پر سراہا۔

مقررین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی قربانیوں کو بھی سراہا اور دھرنے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مقررین میں یاسر قدیر، پی کے چوہدری، مشتاق خان جدون، چوہدری ابوبکر گوندل خان، عجیب خان، افضال گوندل، چوہدری مقصود، نینا خان، ناصرہ خان، آصفہ ہاشمی شامل تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید