سعودی شہزادہ سلطان بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
اس سلسلے میں جاری شاہی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی شہزادے کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
جرمنی میں ایک شخص کے ہجوم پر کار چڑھانے سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہو گئی، جبکہ واقعے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 41 شدید زخمی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
کولمبیا کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ کیتھی جووینا کو اسمبلی میں ای سگریٹ (ویپ) پیتے کیمرے کی آنکھ نے پکڑ لیا۔
یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی حکومت نے مصر کو 5 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکا نے شام کے نئے رہنما، ہیئۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے سربراہ احمد الشرح المعروف ابو محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان واپس لے لیا۔
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل کانگریس میں منظور کر لیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گولان کی پہاڑیوں پر امن فوج کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کے لیے 571 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
برطانیہ کے مانچسٹر ائیر پورٹ پر جھگڑے کے معاملے پر دو پاکستانی بھائیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
امریکی ایجنسیوں کو حکومتی شٹ ڈاؤن کی تیاری کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔
شام میں امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دمشق سے امریکی فوج کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔
نومنتخب امریکی نے یورپی یونین کو وارننگ دی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا سے تیل اور گیس کی خریداری کر کے اپنا خسارہ کم کرے۔
فرانس میں مقیم معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سےاپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔