• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال شاہ کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

فرانس میں مقیم معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سےاپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی سماجی شخصیات ان کے مریدین اور دوست اور عزیز واقارب نے انکی عیادت کی اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

ڈا کٹر کمال سیدنا حسن حسین ویلفیئر کمیٹی فرانس کے صدر ہیں۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کے صدقے صحت دی۔

انھوں نے فرانس کے ڈاکٹرز اور سرجنز کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے معالجین ایمانداری، توجہ اور انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر کمال نے فرانس کی سلامتی و ترقی کیلئے بھی دعا کی۔ 

یاد رہے کہ ڈاکٹر کمال کی ایسوسی ایشن رنگ و نسل، مذہب اور فر قہ سے بالا تر ہو کر فرانسیسی قوانین کے مطابق تمام جانداروں  سے محبت کا درس دیتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید