اسرائیل کے خلاف مسلمانوں اور مسیحیوں کا اتحاد لبنان کی نئی پہچان بن گیا ہے۔
ایک مسیحی خاتون ریٹا اپنی مسلمان دوست آیاہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر روزانہ سیکڑوں متاثرین جنگ کےلیے کھانا پکاتی اور ان میں تقسیم کرتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر بیروت میں ریٹا اور آیاہ کے کچن میں پہنچ گئے جہاں مدر ٹریسا کی تصاویر آویزاں تھیں۔
حزب اللّٰہ کی حامی آیاہ نے حامد میر کو بتایا کہ مسلمان ہونے کے باوجود اس کی دوست ریٹا نے اسے پناہ دی اور وہ ریٹا کے ساتھ مل کر متاثرین جنگ کی مدد کر رہی ہے۔