• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر ہاکی لیگ کی سمری حکومت کو بھیج دی ہے، صورتحال اس ماہ واضح ہوگی،شہبازاحمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ  پاکستان سپر ہاکی لیگ کے انعقاد کے بارے میں سمری حکومت کو بھیج دی ہے ، جس کی منظوری کے بعد اس ماہ کے آخر سے لیگ کے انعقاد کے بارے میں صورت حال واضح ہوجائے گی اور فیڈریشن اپنی تیاری کا آغاز شروع کردے گی، پیر کو اسلام آ باد میں اسلام آ باد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ عالمی سطح پر قومی کھیل ہاکی کے کھوے ہوئے مقام کو بحال کرنے کیلئے نجی اداروں کو بھی اپنا کرادار ادا کرنا ہو گا کیونکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہاکی کا کھیل نہ صرف ترقی کرئے گا بلکہ پاکستان بھی اپنے کھوے ہوئے اعزازات کی واپسی کی راہ پر چل پڑئے گا ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے اپنی توجہ قومی کھیل کی بحالی سمیت ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مرکوز کر لی ہیں ، ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سینئر ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے جس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے جو غلطیاں ہوئی اس سمیت کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کیا جائیگا ۔  فیڈریشن ماضی کی غلطیوں میں نہیں جانا چاہتی ، ہم نے بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی قیادت میں اپنی تمام توجہ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی پر مرکوز کی ہوئی ہے اور سینئر ٹیم کا پہلا ٹارگٹ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے جس کا کوالیفائنگ راونڈ آئندہ سال کھیلا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو خصوصی طور پر فوکس کیا ہوا ہے اور مخدوش مالی حالات کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو سکیں ، ملائشیا میں کھیلی جانیوالی سینئر ایشین ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی سینئر ٹیم پر خصوصی توجہ بھی دی جا رہی ہے تاکہ ایونٹ میں پاکستان بہتر نتائج حاصل کرے۔
تازہ ترین