انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ کی پچ پر پھر تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ یہ پچ اب بھی بولرز کے لیے قبرستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ پچ تبدیل نہیں ہوتی اور نتیجہ نہیں آتا تو اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھی کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کیون پیٹرسن نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔
مائیکل وان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔