کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے، جس کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا آج پہلا روز ہے جبکہ امیدوار 11 اکتوبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق امیدوار متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے فارم حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔
کراچی کے 6 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ کونسلر کی 10 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔
بلدیاتی نشستوں پر کراچی میں جن 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں ضلع ملیر، کیماڑی، جنوبی، غربی، وسطی اور کورنگی شامل ہیں۔