سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں دہشتگردوں کی ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی، موثر جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں خود کش بمبار سمیت دہشت گرد سرغنہ عمر عرف عمری ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حولدار جمشید خان شہید ہوئے۔ 39 سال کے حولدار جمشید خان شہید کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد حالیہ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا، علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔